ملک چہہ مگویوں کی زد میں ہے-الیکشن اکتوبر میں متوقع-نجم سیٹھی نگران وزیر اعظم-عمران خان لندن یا اڈیالہ جیل جائے گا-خالی اسمبلی سے بجٹ منظور-

مملکت خداداد پاکستان چہہ مگویوں کی زد میں
ہے-کوئی کچھ کہتا ہے تو کوئی کچھ-اگست میں نگران سیٹ اپ کے آنے کی شنید ہے اور اکتوبر میں الیکشن کی نوید ہے-نگران وزیر اعظم کے لئے عامر محمود نجم سیٹھی اور محسن نقوی کے نام زیر گردش ہیں-آخر میں قرعہ فعال نجم سیٹھی کے نام نکلنے کی امید ہے-اس ملک میں نجم سیٹھی جیسے بااثر اشخاص کو عہدے تشتریوں میں رکھ کر نوازے جاتے ہیں – ان کی مرضی ہے کہ یہ انڈے دیں یا بچے- سیٹھی صاحب نے ویسے ہی تو کرکٹ بورڈ کی چیئرمینی نہیں چھوڑی ہے- نواز شریف کی آئندہ انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور صحافی اور سیاسی حلقوں میں ان کے چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے کی باز گشت سنائی دے رہی ہے-عمران خان کی سیاست ختم ہو گئی ہے اور اسکا سیاسی مستقبل ایم کیو ایم کے الطاف حسین کی طرح دکھائی دے رہا ہے-اگر یہ ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ باقی زندگی اپنےسسرال لندن میں گزارے گا یا ملکی جیلوں میں اس کا قیام ہو گا-عمران خان اور اس کے پیروکاروں نے جو فوج کے ساتھ کیا ہے وہ کبھی کسی دشمن نے بھی نہیں کیا ہو گا-9 مئی کے قصورواروں کا ملڑی کورٹ میں ٹرائل کے حوالے سے بندیال کورٹ موتر میں مچھلیاں پکڑ رہا ہے- ہو گا وہی جو پیا من بھائے گا-ادھر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر ٹیکس کا ہدف 215 ارب روپے بڑھا کر 94 کھرب 15 روپے کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 24-2023 کے لیے 14 ہزار 480 ارب روپے کا وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے-فنانس بل کی منظوری کے عمل کے دوران اراکین کی اکثریت ایوان سے غائب رہی-لگتا تھا کہ قوم کے معماروں کو قوم کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے-یار لوگ اسمبلیوں میں ٹنگ ٹپانے کے لئے آتے ہیں اور مفت کی روٹیاں توڑتے ہیں-آؤ دعا کریں کہ اللہ رب العزت وطن عزیز پاکستان کو دشمن کے شر سے محفوظ رکھے-

الطاف چودھری
26.06.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*