
آئی ایم کی خوشنودی کے لئے درآمدات پر پابندیاں ختم -ڈالر کی اڑان اونچی ہے اور زرمبادلہ کی حالت نگفتہ بہ ہے-زرمبادلہ آئے گا کہاں سے؟
حکومت نے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لئے درآمدات پر پابندیاں اٹھا لی ہیں-ملک میں زرمبادلہ کی حالت نگفتہ بہ ہے-سٹیٹ بنک آف پاکستان کے پاس تقریبا 3 ارب ڈالر ہیں-اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی -اسٹیٹ بینک نے جاری سرکلر میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں- امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی-مگر یہ زر مبادلہ آئے گا کہاں سے؟؟؟
RR..
Leave a Reply