آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ متوقع-الیکشن ہونگے تو ہی نواز شریف وطن واپس آئے گا-پی پی اورن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں غلط ہیں-

آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ متوقع-الیکشن ہونگے تو ہی نواز شریف وطن واپس آئے گا-پی پی اورن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں غلط ہیں-

لگتا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک والی صورتحال سے نکل آیا ہے اور توقع ہے کہ تیس جون سے پہلے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہونا متوقع ہے- آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق 215ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگائے گئے ہیں اور اخراجات میں کٹوتی کی گئی اور ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی ہے- اس پیشرفت میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے-دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتوں پر گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں پاکستان میں مس انڈراسٹینڈنگ اور اختلافات دور کرنے کیلئے ہیں- نواز شریف کو ابھی یہی کلیئر نہیں کہ 2023ء میں الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے، نواز شریف یہ کلیئر ہونے کے بعد ہی پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کریں گے کہ الیکشن کب ہوں گے- پیپلز پارٹی اورن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں غلط ہیں، ابھی صرف علیک سلیک ہوئی ہے تفصیلی ملاقاتیں بعد میں ہوں گی-نگران حکومت کی مدت تین ماہ نہیں ہوگی بلکہ چھ ماہ یا اس سے بھی زیادہ عرصہ ہو سکتی ہے-نگران وزیر اعلی کے لئے جو نام زیر گردش ہیں ان میں نجم سیٹھی کا نام سب سے نمایاں بتایا جا رہا ہے-ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ نو مئی کے ماسٹر مائنڈ وہی ہیں جنہوں نے لوگوں کی اپنی ہی فوج کیخلاف ذہن سازی کی، ان منصوبہ سازوں کو بے نقاب کرنا اور کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے-ڈی جی آئی ایس پی آر نے نو مئی کے واقعات میں اہم فوجی تنصیبات کی حفاظت میں ناکامی پر فوجی افسران کیخلاف کارروائی کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سمیت تین افسران کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے، تین میجر جنرلز اور سات بریگیڈیئرز سمیت پندرہ افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کرلی گئی ہے-RR

الطاف چودھری
27.06.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*