ڈنگ ٹپاؤ سرکار- ملک میں قحط الرجال-جاہل نااہل خوشامدیوں کی پانچوں گھی میں

ڈنگ ٹپاؤ سرکار- ملک میں قحط الرجال-جاہل نااہل خوشامدیوں کی پانچوں گھی میں-

جو حکومت ایک اوورسیز پاکستانی کے اڑھائی مرلے کے پلاٹ کی حفاظت نہیں کر سکتی وہ اس سے لاکھوں کروڑوں کی سرمایہ کاری کی امید کیسے کرسکتی ہے-
بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنےوطن کی ترقی میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں -لیکن وہ سوال کرتے ہیں کہ کیا پاکستان سیاسی عدم استحکام اور جمہوری اداروں کے فعال کردار میں فقدان کے وقت ایسے اقدامات اٹھانے کو تیار ہے جو سرمایہ کاری کو آسان بنا سکیں؟ہماری بدقسمتی یہ ہے ہماری اشرافیہ نا اہل ہے اور برسراقتدار قیادت گومگوں کی کیفیت میں مبتلا ہے – اسلئے ہماری ملکی پالیسیاں ہمارے وسائل اور مسائل سے ہمکنار نہیں ہیں- ہر برسر اقتدار حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسیاں بناتی ہے اور رفو چکر ہو جاتی ہے-ملک قحط الرجال کا شکار ہے اور کسی کو ملک کی معاشی اورسیاسی زبوحالی کا ادراک نہیں ہے-

الطاف چودھری
24.06.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*