نوازشریف کا طرز حکومت معاشی ترقی اور سیاسی استحکام – قومی امنگوں سے ہم آہنگ خارجہ پالیسی اور دفاع وطن کا عزم –

نوازشریف کا طرز حکومت معاشی ترقی اور سیاسی استحکام – قومی امنگوں سے ہم آہنگ خارجہ پالیسی اور دفاع وطن کا عزم –

2013 میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تو اس وقت پاکستان کے فارن ریزرو 6 ارب ڈالر تھے- اور 2018 میں جب نواز شریف نے حکومت چھوڑی تو اس وقت 18 ارب ڈالر کے فارن ریزروز تھے-نواز شریف کو جب 2013 میں حکومت ملی تو سٹاک مارکیٹ تقریبا 20,000 پوائنٹس پر تھی – جو 2018 تک 201853 تک پہنچ گئی – 2013 سے 2018 کے درمیان کل 42 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لئے گے اور اسی مدت میں 70 ارب ڈالر کے قرضے واپس بھی کئے گئے-سی پیک کے ذریعے تقریبآ 60 ارب ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں لائی گئی -2013 سے 2018 تک 500 کلومیٹرز کی موٹرویز کو 2500 کلو میٹرز تک بڑھایا گیا اور ان موٹرویز میں بہت سے جنگی جہازوں کے لیے رنویز بنائے گئے اور آٹھ ہزار کلومیٹرز کی نئی ہائی ویز اور دیگر سڑکیں تعمیر کی گئیں – اور 2013 میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ورثے میں ملی تھی اور 2018 میں پاکستان کو سرپلس بجلی پیدا کر رہا تھا-2013 میں قدرتی گیس کی 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی جو 2018 میں ہے سرپلس تھی – ملک میں 2013 میں دہشت گردی، بدامنی اور بھتہ خوری والا تھی -اور 2018 میں پرامن پاکستان تھا-ٹیکس کلکشن 2013 میں 2800 ارب سے بڑھ کر 2018 میں4500 ارب روپے تک پہنچ گئی – اور اس عرصہ میں دفاعی بجٹ 850 ارب روپے سے 1100 ارب روپے تک بڑھا- 2018 میں ڈالر 98 روپے کا تھا-پیٹرول کی قیمت کم رہی اور پنجاب کے ہر گاؤں تک کارپیٹڈ سڑکیں تعمیر کی گئیں قدرتی گیس کو ہر گھر تک پہنچایا گیا اور بیسک ہیلتھ یونٹس اور ڈی ایچ کیو و سول ہسپتالوں کو فعال کیا گیا- ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور مفت ادویات کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا-پنجاب کے بڑے شہروں میں عام آدمی کی سہولت کے لیے باعزت سفر کے لیے میٹروز تعمیر کی گئیں- ذہین طالب علموں کے لیے سپیشل فنڈز سے وظیفے اور لیپ ٹاپ سکیم کم پڑھے لکھےبیروزگار نوجوانوں کے لیے گرین کیب سکیم کھادوں، بجلی اور خوراک پر سبسڈی حج و عمرہ پر سبسڈی ‏شرح نمو 4 فیصد سالانہ سے اٹھاکر 5.8 فیصد سالانہ تک لے جایا گیا-بھارت کے 5 کے بدلے 6 ایٹمی دھماکے کر کے جواب دیا گیا-میاں محمد نواز شریف نے 2013 سے 2018 تک ملک کو جو معاشی ترقی سے ہمکنار کیا تھا-جولائی 2018 میں بننے والی کنگلی عمران خان نے صرف پونے چار سال میں ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور قوم اب تک بھگت رہی ہے اور معلوم نہیں کہ اور کب تک بھگتنا پڑے گا-

الطاف چودھری
22.06.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*