عنصر بٹ اور اس کا ٹولہ مسلم لیگ نون جرمنی میں انتشار پیدا کررہا ہے اور پارٹی کی جڑیں کاٹ رہا ہے -قیادت سے مداخلت کی اپیل-

عنصر بٹ اور اس کا ٹولہ مسلم لیگ نون جرمنی میں انتشار پیدا کررہا ہے اور پارٹی کی جڑیں کاٹ رہا ہے -قیادت سے مداخلت کی اپیل-

پاکستان مسلم لیگ نون جرمنی کی کچھ شر پسند عناصر دھڑا بندی کی کوششیں کر رہے ہیں-ان خدشات کا اظہار “دی پاکستان نیوز نیٹ ” سے مسلم لیگ جرمنی کے نائب صدر جناب مرزا مسعود بیگ نے کرتے ہوئے کہا کہ مستعفی ہونے کے باوجود برلن سے عنصر بٹ خود کو جنرل سیکریڑی لکھتے اور کہتے ہیں جو کہ سراسر غلط اور دروگ گوئی ہے-جرمنی سے مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریڑی فرینکفرٹ سے جناب ارشاد ہاشمی ہیں اور پوری مسلم لیگ نون جرمنی ان پر اینے مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے-عنصر بٹ جو اپنے ناموں کیساتھ غلط جعلی اور بیس سالہ پرانی پوسٹیں شئیر کرکے دوستوں کو ورگلا رہا ہے اور پارٹی میں انتشار پیدا کرکے پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے-جناب مرزا مسعود بیگ صاحب نے “دی پاکستان نیوز نیٹ ” سے کہا کہ جرمنی میں کسی نام نہاد قائم مقام صدر کا کوئی عہدہ نہیں ہے اور وہ بحثیت نائب صدر مسلم لیگ جرمنی جناب چئیر مین حافظ عبدالرحمن صاحب اور صدر رانا لیاقت علی صاحب کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہیں اور ہم کسی جعلی جنرل سیکریڑی یا نام نہاد قائم مقام صدر کو نہ ہم جانتے تھے اور نہ ہی مانتے ہیں – پاکستان مسلم لیگ زندہ باد

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*