نواز شریف اکیلا نہیں جاۓ گا

وطن کی بات…. جرمنی سے
19 مئی 2016

نواز شریف اکیلا نہیں جاۓ گا

نواز شریف کبھی نہیں جاۓ گا اور آگر اسے کسی طرح گھیر گھار کر دیوار سے لگا دیا گیا تو پھر بھی یہ اکیلا نہیں جاۓ گا اور بہت ساروں کو ساتھ لے کر جاۓ گا- یہ اس کی فطرت ہے جنرل کاکڑ اور اسد درانی کے سامنے یہ ڈٹ گیا تھا اور اسحاق خان کو ساتھ لے کر گیا تھا- لغاری سے اسکا اختلاف تھا-جہانگیر خان سے اس نے ٹکر لی جو کہ ایک پروفیشنل سپاہی تھا- آصف جنجوحہ کو پہلے اس نے بی ایم ڈبلیو کی جابی سے سٹارٹ کرنے کی کوشش کی مگر اسے فوجی چیپ ہی پسند تھی-
پھر یہ مشرف جیسے خر دماغ کو چھیڑ بیٹھا اور اسے پہلے جیل اور پھر ملک بدر ہونا پڑا- جس سربراہ مملکت کواپنے جرنیلوں کو قابو کرنے کا شعور نہ ہو اسے کبھی بھی سربراہ نہیں بننا چاہۓ اور پاکستانی جنرلز تو شتر بے مہار ہیں جنہیں ذولفقار علی بھٹو جیسا زیرک سیاستدان بھی سمجھ نہیں سکا- اور اپنی زندگی گنوا بیٹھا- بھٹو صرف ایک سیاستدان ہی نہیں بلکہ ایک سٹیٹمین بھی تھا- اور یہ کمبینیشن بہت کم سر براہان مملکت میں ہوتا ہے- متواتر فتوحات کی وجہ سے جب خالد بن ولید اپنے پیشے کی بلندیوں کو چھو رہے تھے تو حضرت عمر نے انھیں مدینہ واپس بلا لیا تھا- اس میں جو حکمت پوشیدہ ہے جسےہر کوئی نہیں سمجھ سکتا- ایسا کوئی فیصلہ لینے سے پہلے سربراہ کو باکردار صادق اور آمین ہونا چاہۓ-

الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*