کلبھوشن ….. بھارت کا ہیگ میں رونا دھونا

‎ وطن کی باتیں… جرمنی سے
20 مئی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

کلبھوشن ….. بھارت کا ہیگ میں رونا دھونا

گلبھوشن بھارتی بحریہ کا ایک حاضر سروس افسر ہے جسے ہندوستان نے پاکستان میں جعلی دستاویزات کے ساتھ پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے لۓ بھیجا جس نے پچھلے دس سے زیادہ عرصہ میں پاکستان کے شہر کراچی اور صوبہ بلوچستان میں قتل و غارت کا بازار گرم کرے رکھا اور ملک کے طول و عرض میں دہشت گردی پھیلائی اور آخر پکڑا گیا اور جسے پاکستان کی ملڑی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی ہے-

بھارت نے پاکستان سے اس معاملے میں قونصلر ایکسس مانگی تھی جسے پاکستان نے رد کر دیا تو بھارت ہیگ میں عالمی عدالت میں چلا گیا اور آج مورخہ 18 مئی 2017 کو عالمی عدالت نس اس کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا ہے- اور جب تک عالمی عدالت میں یہ کیس چل رہا ہے پاکستان کو کہا گیا ہے کہ اسے پھانسی نہ دے-

اب پاکستانی میڈیا میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ پاکستان نے اپنے کیس کو عالمی عدالت میں احسن طریقے سے نہیں لڑا اور پاکستان کے اٹارنی جنرل نے بذات خود وہاں جانے کی تکلیف بھی گوارہ نہیں کی- پاکستان کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل جناب خاور قریشی نے اپنے ملے ہوۓ ٹائم میں صرف 50 منٹ دلائل دۓ ہیں اور باقی 40 منٹ ضائع کر دۓ ہیں – بعض کا خیال یہ بھی ہے کہ پاکستان کو عالمی عدالت انصاف کے مراسلے کا جواب ہی نہیں دینا چاہے تھا-لیکن نقادین کا خیال ہے کہ حکومت نے کیس صیحح طریقے سے ہینڈل ہی نہیں کیا اور جیتا ہوا کیس ہار دیا ہے-

مگر اصل بات یہ ہے کہ ابھی کچھ بھی نہیں ہوا-عالمی عدالت نے ابھی یہ فیصلہ سنایا ہے کہ وہ کیس سننے کا اختیار رکھتی ہے اور کہا ہے پاکستان کیس کے فیصلے تک کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روک دے- یہ بات بھی ٹھیک نہیں ہے کہ پاکستان کو ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں جانا ہی نہیں چاہیے تھا- اگر پاکستان وہاں نہ جاتا تو عدالت پاکستان کی غیر حاضری میں بھی فیصلہ سنا سکتی تھی-وہاں جانے سے یہ فائدہ ضرور ہو گا کہ پاکستان ہندوستان کے کشمیر میں مظالم جو کہ انسانی بنیادی حقوق کی صریحا خلاف ورزی ہے اس عدالت میں لے جا سکتا ہے- دوسرے عالمی برادری کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان ایک ذمہ دارانہ رویہ رکھنے والا ملک ہے اور اسے عالمی برادری راۓ کا احترام ہے-

ضرورت اب اس امرکی ہے کہ پاکستان عالمی عدالت میں ایک ایڈہاک جج کا تعین کرے جو کہ ابھی تک کیا نہیں جا سکا ہے اور وکلا کا ایک پینل مقرر کیا جاۓ اور کھل کر دنیا کو بتایا جاۓ کہ کلبھوشن صرف جاسوس ہی نہیں ہے بلکہ ایک تخریبکار اور دہشت گرد ہے جو مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت کے خلاف سر گرمیوں میں ملوث تھا- اور یہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردوں کا ایک باقائیدہ نیٹ ورک چلا رہا تھا اور یہ کراچی اور بلوچستان میں بہت سے بیگناہوں کا قاتل ہے-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*