
وطن کی باتیں… جرمنی سے
19 مئی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561
پی آئی اے اور ہیروئین سمگلنگ- ننگ وطن ننگ ملت
بات انتہائی باعث شرم ہے کہ پی آئی اے کے طیاروں سے یک بعد دیگرے ہیروئین کی بھاری مقدار پکڑی گئی ہے- کل ہی ہیتھرو ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے 27 کلو کرام کی ہیروئین برآمد ہوئی ہے جو کہ طیارے کے خفیہ ٹھکانوں میں چھپائی گئی تھی اور اسے برطانوی حکام نے برآمد کیا- پی آئی کے عملے کو 13 گھنٹے تک روکے رکھا اور ان سے پوچھ گچھ ہوئی-
طیارہ کراچی سے اڑا تھا اور کہا جا رہا ہے کہ پرواز سے پہلے چھتیس گھنٹے تک ورکشاپ میں ضروری مرمت کے لۓ کھڑا رکھا گیا- اور شبہ کیا جا رہا ہے کہ یہاں ہی منشیات طیارے میں خفیہ خانے بنا کر رکھی گئی- اس سے پہلے بھی جو تین یا چار مرتبہ پی آئی آے کا منشیات کا معاملہ ہوا اسکی تحقیقات میں کسی قسم کی تفتیش نہیں ہو سکی جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دھندہ کرنے والے کوئی عام لوگ نہیں ہیں اور ان پر ہاتھ ڈالنا کوئی آسان نہیں ہے-
پی آئی اے کبھی دنیا کی ایک مفبول ترین فضائی کمپنی تھی جو کرپٹ لوگوں کی ہوس کا شکار ہوئی- اس کے پاس کل 36 جہاز ہیں اور تقریبا 12000 کارندے-آپ خود ہی اندازہ لگا لیں کہ ایک جہاز پر کتنے امپلائز کا بوجھ ہے-کل ہی وزیر اعظم کے شہری ہوا بازی کے مشیر جناب خاقان عباسی صاحب نے فرمایا کہ ادارے کا کوئی بزنس پلان کبھی بنا ہی ہے اور یہ بھی کہ اب انھوں نے کچھ کنسلٹنٹز کی خدمات حاصل کی ہیں جو پی آئی اے کا بزنس پلان بنائینگے- انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پی آئی اے غیر پیشہ ورانہ طریقے سے کام کر رہی ہے اور ہر روز کوئی نہ کوئی واقعہ ہوتا ہی رہتا ہے- جو کہ باعث تشویش ہے اور قوم کے لۓ باعث شرم ہے-
ضرورت ہے کہ جو ہوس پرست منشیات جیسے دھندے میں ملوث ہیں اور اس کے لۓ ملکی ائیرلائن کا استعمال کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے انھیں قرار واقعی سزا دی جاۓ اور تفتیش میں اس بات بھی مد نظر رکھا جاۓ کہ کہیں یہ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا تو نہیں اور ایسے حالات میں جب ملک عزیز پاکستان پہلے ہی گوناگوں مسائل میں جکڑا ہوا ہے اسطرح اسے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے-
الطاف چودھری
Leave a Reply