ملک میں طبی سہولیات کا فقدان

وطن کی باتیں… جرمنی سے
18 مئی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561


ملک میں طبی سہولیات کا فقدان

ایک خبر ہے کہ پاکستان میں صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں ماں نے بچے کو رکشے میں جنم دے دیا بچے کو گورنمٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں آکسیجن نہ ہونے کی وجہ بچہ مر گیا- لیکن لا چارگی اور بے بسی ہے کہ ہسپتالوں میں ٹوٹی پھوٹی کرسیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا اور عملہ غائب ہوتا ہے- یہاں جو ڈاکڑ تعینات ہوتے ہیں وہ صرف تنخواہیں وصول کرتے ہیں اور پرائیویٹ پریکٹس کرتے ہیں اور روپوں کی بوریاں بھرتے ہیں- سرکار کی طرف سے جو دوائیاں ملتی ہیں وہ بازار میں فروخت کر دی جاتی ہیں-

حالانکہ ڈاکڑ مسیحا ہوتے ہیں جن کی زندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت ہوتا ہے مگر یہاں ڈاکڑ مسیحا نہیں بلکہ قاتلوں کا روپ دھارے ہوتے ہیں – حال ہی میں لاہور اور گوجرانوالہ میں ڈاکڑوں کے کچھ گروہوں کا انکشاف ہوا ہے جو غریب اور بے بس انسانوں کو اغوا کرکے یا بہلا پھسلا کر یا پیسوں کا لالچ دے کر ان کے گردے نکال کر بیرون ملک سے آۓ ہوۓ صاحب ثروت لوگوں کو بھاری رقوم کے عوض بیچتا تھا-

ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سب واقعات کا نوٹس لیا جاۓ اور کوتاہی کے مرتکب درندوں کا محاسبہ کیا جاۓ- فرائض سے کوتاہی بھی قابل سزا ہے اور قتل کی سزا موت ہوتی ہے خواہ وہ قصدا ہو یا سہوا ہو-

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*