معاشی بحالی پروگرام کا اعلان، غیر ملکی سرمای کاری میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل قائم

معاشی بحالی پروگرام کا اعلان، غیر ملکی سرمای کاری میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل قائم

حکومت نے پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار کر لیا ہے، غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) قائم کر دی گئی ہے، منصوبے کے تحت زراعت‘لائیو اسٹاک ‘ معدنیات‘ کان کنی‘آئی ٹی ‘ توانائی اور زرعی پیداوار جیسے شعبوں میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا اور ان شعبوں کے ذریعے پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی‘چیف آف آرمی اسٹاف نے یقین دلایا کہ معاشی بحالی کی حکومت کے پلان پر عملدرآمد کی کوششوں کی پاکستان آرمی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اسے پاکستان کی سماجی و معاشی خوشحالی اور اقوام عالم میں اپنا جائز مقام واپس حاصل کرنے کی بنیاد سمجھتی ہےجبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ابھی بہت بڑے چیلنجز ہمارے سامنے ہیں‘ ہم پاکستان اور عوام کا مقدر بدل سکتے ہیں، لیکن اس کے لئے ہمیں مسلسل اور سخت محنت کرنا ہوگی ۔ منگل کوحکومت پاکستان نے اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان کی معاشی بحالی کی جامع حکمت عملی جاری کر دی ہے ۔’’اکنامک ریوائیول پلان ‘‘کے عنوان سے تیار کردہ اس قومی حکمت عملی کا مقصد پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے قائم کردہ ایس آئی ایف سی کے پہلے اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف‘وزراء اعلیٰ، وفاقی اور صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری حکامِ شریک ہوئے۔ منصوبے کے تحت ایک حکومت اور اجتماعی حکومت کے تصور کو فروغ دیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لئے سپیشل انوسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) بنادی گئی ہے جو سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری میں سہولت کے لئےسنگل ونڈوکی سہولت کا کردار ادا کرے گی۔ منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیا جائے گا۔ طویل اور دقت کا باعث بننے والے دفتری طریقہ کار اور ضابطوں میں کمی لائی جائے گی۔ تعاون اور اشتراک عمل کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔
copied…

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*