پاکستان کیلیے خطرہ بڑھ گیا، بلوم برگ انٹیلی جنس کی رپورٹ

پاکستان کیلیے خطرہ بڑھ گیا، بلوم برگ انٹیلی جنس کی رپورٹ

دنیا کے نمایاں مالیاتی ،اقتصادی اعداد و شمار اور خبروں کے پلیٹ فارم بلومبرگ انٹیلی جنس رپورٹ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی-غیر ملکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام نہ ملاتومعاشی حالات مزید بگڑ سکتے ہیں آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ملا تو ڈیفالٹ کےخطرے مزید بڑھ جائیں گے- رپورٹ کے مطابق معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کو پروگرام کی بحالی کی شدیدضرورت ہے نئےمالی سال میں پاکستان کیلئےمزیدمعاشی مشکلات ہوسکتی ہیں- انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون کے آخر تک پاکستان کو مزید 90کروڑ ڈالر واپس کرنا ہیں جولائی تا دسمبر پاکستان کو 4ارب ڈالر واپس کرنا ہیں، زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالر سے نیچے آئے تو ڈیفالٹ کاخطرہ بڑھ سکتا ہے- بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے اکتوبر میں نئے پروگرام پر مذاکرات کر سکتا ہے پاکستان کو دسمبر تک ڈالر محفوظ بنانےکی ضرورت ہے ڈیفالٹ سے بچنےکیلئے پاکستان کو مسلسل دوست ملکوں سے معاونت کی ضرورت ہے-
Cpd…

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*