
ملک کے بدخواہ کون ہیں؟
„عمران خان کے محرومی اقتدار سے9مئی تک اشتعال انگیز بیانات،25مئی کے شرانگیز احتجاج اور پھر9اور10مئی کوہو نیوالے فسادات کو دیکھ کر ہر محب وطن پاکستانی کو سوچنا چاہئے کہ ملک کے دشمن کون ہیں اور خیرخواہ کون؟9مئی کے افسوناک اور شرمناک واقعات پربھارت نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور بھارتی میڈیا نے ان واقعات کو خوب اچھالا تھا۔ ان واقعات پربھارت کی خوشی کا اندازہ بھارتی آرمی کے سابق میجر گوریوآریا کے اس بیان سے لگایا جاسکتا ہے ،یاد رہے کہ مذکورہ شخص بھارتی میڈیا کا نام نہاد دفاعی تجزیہ کار ہے اور اس کی پاکستان دشمنی سب کو معلوم ہے۔ بھارتی نیوز چینل پر مذکورہ دشمن نے جلائو گھیرائو کے ان واقعات کے بعد کہا تھا کہ بھارت عمران خان کو دوبارہ پاکستان کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہے۔ کیونکہ وہ پاکستان کے دفاعی اداروں پر حملہ آورہے ان اداروں کے کمزور ہونے میں بھارت کا فائدہ ہے اور عمران خان یہی کچھ کررہا ہے۔ مذکورہ شخص نے یہ بھی کہا تھا کہ جو کام بھارت اتنے عرصہ میں نہیں کرسکا وہ کام عمران خان کررہا ہے۔ اب سوچئے کہ ملک میں ریاستی اداروں اور ان کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات اور خرافات کا مقصد کیاتھا اور کیوں عسکری تنصیبات پرحملے کرائے گئے اور کیوں شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذموم کوششیں کرائی گئیں۔ اداروں کواس کی تحقیق وتفتیش کرنی چاہئے کہ اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے دفاعی اداروںکے خلاف عوام اور اداروں میں دوری پیدا کرنے اور بلوائیوں کے ذریعے فسادات کرانیوالوں کے بیرونی خفیہ اداروں کے ساتھ تعلقات اور روابط تو نہیں ہیں؟آخر کوئی تو پروڈیوسرہے جس کیلئےیہ ہدایت کار ریاست کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ اداروں کوان لوگوں کوہرقیمت پر گرفتار کرناچاہئے اور ملٹری کورٹس میں پیش کرکے آرمی ایکٹ اور سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات چلاکر نشانِ عبرت بنانا چاہئے اور اس کارخیر میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہئے ورنہ دیر ہوجائے گی ۔حکومت اور اداروں کو ان روپوش سہولت کاروں کو بھی فوری گرفتار کرناچاہئے جو بلوں میں گھس کر اب بھی بیان بازی کررہے ہیں، ان زمین دوز اور فراری ’’ غازیوں‘‘ کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیاپر بیانات پربھی پابندی عائد ہونی چاہئے اور ان لوگوں پربھی جواب بھی میڈیا میں بیٹھ کر اور اپنی تحریروں کے ذریعےان شرپسندوں کی حمایت کررہے ہیں۔آخری اطلاعات کے مطابق بہت جلد ایسا ہونے کا امکان ہے۔“
Copied…
Leave a Reply