
وطن کی باتیں… جرمنی سے
12 مئی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561
12 مئی 2007 قیامت صغرا کا دن
آج سے دس سال پہلے 12 مئی 2007 کو جب شہر کراچی کی سڑکوں پر خون کی ہولی کھیلی گئ- اور 50 سے زیادہ انسانوں کو بھون دیا گیا اور ایک ڈکٹیٹر اسلام آباد میں اپنی طاقت کے نشے میں چور ناچتا رہا اور بھڑکیں مارتا رہا- اس نے اس قتل عام کو اپنی فتح قرار دیا- اس دن لسانیت کی سیاست لاشوں کی سیاست میں تبدیل ہو گئی- اور ہر پارٹی نے اپنا اپنا ایک عسکری ونگ قائم کر لیا اور ایک دوسرے کو قتل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جو 2013 تک جاری رہا اور کراچی میں ہر روز اوسطا دس بارہ انسان قتل ہوتے رہے-
المیہ یہ ہے کہ اس دن کے مجرم ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں اور متاثرہ خاندان ابھی تک انصاف کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں- متحدہ ابھی تک اکڑی ہوئی ہے اور پرویز مشرف کو اس ملک میں کوئی ہاتھ ڈالنے والا ہے ہی نہیں-
اللہ میرے وطن کو شر پسندو سے محفوظ رکھے-
الطاف چوہدری
Leave a Reply