ماں تیرا دن

وطن کی باتیں … جرمنی سے
14 مئی 2017
Göttingen, Germany
Altaf Hussain Choudhry
Tel:- +0491707929561
ahussai@t-online.de

ماں تیرا دن

ماں ایک ہی ہوتی ہے اور اس کے پاؤں میں جنت ہے- آج ماں کا دن ہے ” یوم المدر” جو کہ کلینڈر میں سرخ سیاہی سے لکھا ہوتا ہے کیونکہ بچوں کو بھولنے کی عادت ہوتی ہے اور انھیں یاد دلانا مقصود ہوتا ہے مگر اس کے باوجود ہم میں سے بہت سے اس دن پھر بھی ماؤں کو بھول جاتے ہیں-

ماں محبت کا مجسمہ ہوتی ہے وہ اپنے لۓ ہر دکھ تکلیف سہ لیتی ہے مگر اپنے بچے کو ” تتی لوں” بھی نہیں لگنے دیتی- وہ اپنی ساری خوشیاں اپنے بچوں پر نچھاور کر دیتی ہے اور اس کی لغزشوں اور کوتاہیوں کو چھپاتی ہے اور ہمیشہ دعاۓ نیم شب میں یاد کرتی ہے-

ہر ایک کا فرض ہے کہ جب ماں زندگی کے اس حصہ میں داخل ہو جاۓ جہاں اسے اپنے بیٹے کی ضرورت ہو تو بیٹے کو اسے سہارا دینا چاہۓ اور اسکی دعائیں لینی چاہۓ- اور اسے اولڈ ہائم بھیجنے کر چھٹکارا حاصل نہیں کرنا چاہۓ- جو قومیں ماں کی عزت نہیں کر تیں دنیا ان کی عزت بھی نہی کرتی-

یورپ میں بچوں کے رویہ سے بد ظن ہو کر ماؤں نے بچے جننا کم کر دیا ہے آگر ہمیں ماں کی یاد کلینڈر پر لگے سرخ نشان کی مرہون منت رہی تو ممکن ہے ساری دنیا کی مائیں بچے جننا چھوڑ دیں – ماں کے بغیر اس دنیا کا تصور ہی بھیانک ہے-

دنیا کی سب ماؤں کو آجکا دن بہت بہت مبارک ہو-

الطاف چوہدری

(08 May 2016)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*