پاکستان مسلم لیگ( نون ) جرمنی کا فرینکفرٹ میں اجلاس

کل مورخہ 6 مئی پاکستان مسلم لیگ نون جرمنی کا اجلاس فرینکفرٹ میں منعقد ہوا-جناب حافظ عبدالرحمن چیئرمین اور صدر جناب رانا لیاقت علی صدر پاکستان مسلم لیگ نون جرمنی کے علاوہ نئے منتخب جنرل سیکریڑی جناب ارشاد ہاشمی ، جناب عمران رضا، جناب ٹکا خان اور دیگر پارٹی راہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورت حال اور ملک کو درپیش معاشی اور سیاسی صورت حال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا-حاضرین پارٹی قیادت اور منشور سے کومیٹڈ تھے اور ان میں عالمی سازشوں کے شکار مملکت خداداد پاکستان کی خدمت کا جنون تھا-پارٹی میں نظریاتی گروپ پارٹی مخالفین سے کسی طرح بھی مفاہمت کرنے پر تیار نہیں دکھائی دے رہا تھا -مسلم لیگ کا مقابلہ طاغوت سے ہے جو بیرونی دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ملک کو گزد پہنچانے کا درپے ہے اور ہر مسلم لیگی کا فرض ہے کہ وہ نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لئے طاغوت سے نبر وآزما ہونے کے لئے کمر بستہ ہو جائے-مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور صرف مسلم لیگ ہی ملک بچا سکتی ہے-ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے قرارداد منظور کی گئی جسے راشد غوری صاحب نے پیش کیا اور نو منتخب عہدے داران اور کارکنوں سے حلف لیا گیا-آخر میں ملک کی سلامتی کے لئے دعا خیر کی گئی-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*