
انسان قابل تکریم ہے-
انسان کی تکریم مقدم ہے-اسلام اللہ جَلَّ جَلالُہ کا آخرین و کامل ترین دین ہے جو “ما انزل الله ” ہے یعنی اللہ جَلَّ جَلالُہ کی جانب سے انسانوں کے پاس آیا ہے اسلام کی نظر میں بھی انسان صاحب کرامت ہے عزت ، شرافت اور سربلندی انسان سے مخصوص ہے انسان کی تکریم و تعظیم کرنا سب پر واجب ہے-کتاب الہی میں ارشاد باری تعالی ہے: انسان ذاتی طور پر کرامت و شرافت کا حقدار ہے: وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِىٓ اٰدَمَ وَحَـمَلْنَاهُـمْ فِى الْبَـرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنَاهُـمْ مِّنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُـمْ عَلٰى كَثِيْـرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيْلًا(سورہ الاسرا آیت 70)
اور اللہ جَلَّ جَلالُہ نے زمین کی ساری نعمتوں کو انسان کےلئے خلق فرمایاہے- هُوَ الَّـذِىْ خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِى الْاَرْضِ جَـمِيْعًا ثُـمَّ اسْتَوٰٓى اِلَى السَّمَآءِ فَسَوَّاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيْـمٌ -(سورہ البقرہ آیت 29 ) اس بنا پر اسلام انسان کی تکریم و تعظیم کی تقلید کرتا ہے اور انسان کو عزت و شرافت سے نوازنے کا دعوے دار ہے-تم پر لازم ہے اللہ جَلَّ جَلالُہ کی مخلوق کی عزت کرو-نہ کسی کی عزت اچھالو اور نہ کسی کے نام بگاڑوں-اللہ جَلَّ جَلالُہ ان انسانوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے بندوں سےپیار کرتے ہیں-تم اللہ کے بندوں سے محبت کرو اللہ تم سے محبت کرے گا-
خدا کے عاشق تو ہيں ہزاروں ، بنوں ميں پھرتے ہيں مارے مارے
ميں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پيار ہو گا
الطاف چودھری
07.05.2023
Leave a Reply