الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی آج آخری تاریخ ہے-

الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی آج آخری تاریخ ہے-

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے-سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل رقم دینے کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کو عدالت میں پیش کریں- حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے-فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے-اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو اس اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*