اس کائنات کا سارا نظام اللہ جَلَّ جَلالُہ کے قبضہ قدرت میں ہے-اگر وہ نہ چاہئے تو ایک پتہ بھی ہل نہ پائے اور اگر وہ چاہئے تو پہاڑ کو ریزہ ریزہ کر کے دھنی ہوئی روئی کی طرح فضا میں اڑا دے-اس لئے جو کام تمہارے اختیار میں ہے اور جائز ہے وہ پوری محنت کے ساتھ سوچ سمجھ کر اچھی حکمتِ عملی کے ساتھ کرنے کی سعی کرتے رہو- لیکن جو چیز تمہارے اختیار میں نہیں اسے اللہ تعالیٰ جَلَّ جَلالُہ کے سپرد کر دو – خدا تعالیٰ عَزَّ وَ جَل سے اپنا دل لگاؤ – دل کا سکون بڑی دولت ہے جو قربت الہی سے ہی میسر ہے-جو اللہ تعالی جَلَّ جَلالُہ کی قربت کے سوا کہیں اور قلبئ راحت تلاش کرتے ہیں ساری عمر اندھیروں میں بھٹکتے رہتے ہیں-اَلَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوْبُـهُـمْ بِذِكْرِ اللّـٰهِ ۗ اَلَا بِذِكْرِ اللّـٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ -وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کے دلوں کو اللہ کی یاد سے تسکین ہوتی ہے، خبردار! اللہ کی یاد ہی سے دل تسکین پاتے ہیں(سورہ رعد آیت 28)

الطاف چودھری
15.04.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*