مشکل ترین حالات میں شہباز حکومت عوام کو ریلیف دینے کےلئے کوشاں ہے جو کہ قابل تحسین ہے-حافظ عبدالرحمن چیئرمین مسلم لیگ (نون) جرمنی

فرینکفرٹ (جرمنی ) : مسلم لیگ نون جرمنی کے صدر جناب حافظ عبدالرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے سیاسی اور معاشی مسائل کا حل صرف مسلم لیگ نون کی با صلاحیت قیادت کے پاس ہے-اور عوام میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر یقین رکھیں جنہوں نے کبھی بھی عوام کو مایوس نہیں کیا ہے-انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے پونے چار سالہ دور حکومت میں عوام اور ملک کےلئےکچھ نہیں کیا ہے صرف چکنی چپڑی باتوں سے عوام کو بیوقوف بنایا ہے اور یہ لوگ ابھی تک بیوقوف بنا رہے ہیں-اس نے عوام کو کوئی ریلیف دینے کی بجائے شریف خاندان کی کردار کشی کی ہے اور تقریبا ہر لیگی راہنما کو بے گناہ سال دو سال قید میں ڈال دیا-اور یہ اب بھی زمان پارک میں بیٹھ کر ملک و قوم کے خلاف سازش میں مصروف ہے-انھوں نے موجودہ حکومت کی عوامی خدمات کو سراہا-حافظ صاحب نےکہا کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ہماری حکومت عوام کو بہتر ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے جو قابل تحسین ہے-رمضان مبارک میں قلیل وسائل اور معاشی بحران کے باوجود شہباز حکومت عوام میں مفت آٹا تقسیم کر رہی ہے-عوام عمران خان کی چکنی چپڑی باتوں میں نہ آئیں-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*