
شیطانی وسوسے اور حدود اللہ
شیطان مکار ہے اور وہ انسانی ذہن میں وسوسے ڈالتا ہے – اس کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ انسان کے جذبات خیالات احساسات کو پراگندہ کرکے اسں کے اور خدا کے تعلقات میں رخنہ ڈال کر اسے اس کی یاد سے غافل کر دے-انسان اس دنیا میں بے مہار نہیں ہے – اللہ نے انسان کی دنیا میں زندگی گزارنے کے لئے جو قوائد قاعدے مقرر کئے ہیں اسے ان کی حدود میں رہنا ہوتا ہے- جو انسان شیطان کے بہکاوے میں آ کر حدود اللہ سے تجاوز کرتا ہے خسارے میں رہتا ہے اور اس کے غضب کا شکار ہوتا ہے- لوگو! شیطان کے مکر سے بچو – اللہ کی قربت تلاش کرو اور حدود اللہ سے تجاوز نہ کرو- بے شک اللہ کا عذاب بہت شدید ہے-
الطاف چودھری
03.04.2018
Leave a Reply