سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے انتخاب کے التوا کا فیصلہ غیر قانونی قرار دےدیا

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے انتخاب کے التوا کا فیصلہ غیر قانونی قرار دےدیا ہے اور الیکشن 14 مئی کو کرانے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے- جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں چھ رکنے بینچ نے قاضی فائز عیسی کے دو ایک کے فیصلے کو رد کر دیا ہے اور کیس بند کر دیا ہے- چیف جسٹس نے رجسڑار اشرف علی کو فوری ریلیو کرنے کی کاروائی روک دی ہے- پی ٹی آئی کا جشن اور راہنماؤں کے کورٹ کے باہر بڑے بڑے بول اور دعوے- سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی حکومتی لائحہ عمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے-جو کچھ آج سپریم کورٹ میں ہوا ہے وہی ہوا ہے جس کی میڈیا اور حکومت کو توقع تھی-تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن 14 مئی کو منعقد نہیں ہونگے-8 اکتوبر کو بھی ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں-آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا کیا-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*