حکومت نے عدلیہ کے حوالے سے قرارداد پیش کر دی -قومی اسمبلی میں قرارداد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیش کی-

حکومت نے عدلیہ کے حوالے سے قرارداد پیش کر دی -قومی اسمبلی میں قرارداد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیش کی-

‏حکومتی قرارداد کے متن کے مطابق تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے-قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے-انتخابات سے متعلق کیس میں 3-4 کے تناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے-متن کے مطابق الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے -قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان توقع رکھتا ہے اعلیٰ عدلیہ سیاسی و انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے گی -وہ دستوری معاملات جن میں اجتماعی دانش درکار ہو ان کی سماعت عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ کرے-قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت غیر جانبدار نگراں حکومتوں کے تحت ہونے چاہئیں-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*