باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم

باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم

صدر عارف علوی کو ملک میں اکتوبر 2023 میں بھی انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں-یہ بات عمران خان اور اس کے فواد چوہدری جیسے دم چھلوں کو ابھی تک کیوں سمجھ نہیں آ رہی ہے-اگر مریم نواز شریف قصور جیسے ایک دو جلسے اور کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو عمران خان کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی-وزیر اعظم شہباز شریف ، جناب بلاول بھٹو ، رانا ثنا ء اللہ اور رانا تنویر کی پارلیمنٹ میں جارحانہ رویے سے یہ بات عیاں ہے کہ اتحادی حکومت عمرانی فتنے کی بیخ کنی کا تہیہ کر چکی ہے-ضرورت ہے کہ عوام کو ملک دشمن بلوگڑوں کا حقیقی چہرہ دکھایا جائے اور ان کی مملکت خداداد پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے ، ملک میں سیاسی افراتفری پھیلانے ، دفاعی اداروں کی تضحیک کرنے اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کرنے کی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے-اسد قیصر اور شیریں مزاری بیرونی دنیا میں خطوط ملکی سلامتی کے خلاف سازش ہے اور وطن سے غداری کے مترادف ہیں-ایسے ننگ وطن عناسر کا محاسبہ ضروری ہے-حقیقت یہ ہے کہ اپنے ہنود یہود آقاؤں کو اس خطے میں اپنا ایجنڈا پورا کرنے کیلئے عمران خان اور اس کے ننگ وطن گماشوں نے قلیل مدت میں اپنے ملک دشمن ایجنڈے کو ظاہر کر دیا ہے-جیسے سی پیک کو ایک منصوبے کے تحت روکنا- گوادر پورٹ پر سرگرمیوں کو محدود کرنا – پاک ایران گیس پائپ لائین روکنا- قطر کی ایل این جی امپورٹ روکنا- پاک چائینہ تعلقات میں سرد مہری پیدا کرنا- پاکستانی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنا – ملکی کرنسی کو کمزور کرکے پاکستانی ترقیاتی و دفاعی بجٹ کو انتہائی کم سطح پر لانا- پاکستان کو دہشت گردوں کے حوالے کرنا – پاکستان میں سیاسی بدامنی و معاشی تباہی مچانے جیسے مقاصد کی حصول کیلئے عمرانی فتنہ بیرونی ملک دشمن عناصر کے لئے ایک بہترین سٹیک ہولڈر اور پرفارمر ثابت ہوا ہے-مگر یہ فتنہ پرور مکروہ لوگ شاید اس حقیقت کو بھول گئے ہیں کہ مملکت خداداد پر اللہ کا سایہ ہے اور ملک کے 24 کروڑ عوام اپنا خون دے کر بھی مادر وطن پاکستان کا دفاع کرنا جانتے-آؤ عہد کریں کہ ہم وطن عزیز کے دفاع کے لئے اپنا تن من دھن ایک کر دینگے اور دشمن کے سارے منصوبے خاک میں ملا دینگے-

توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے
آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا

باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم
سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا

الطاف چودھری
30.03.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*