ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن

‎ ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن

پی ٹی آئی نے حکومت اور حکومتی اداروں کے
خلاف دنیا کو خطوط لکھے ہیں اور پاکستان میں مداخلت کی دعوت پر دی ہے- حکومتی حلقوں میں اس سلسلے میں تحریک انصاف پر پابندی کے بارے مشاورت ہو رہی ہے- اسد قیصر اور شیریں مزاری نے یورپی یونین کو خط میں لکھا ہے کہ پاکستان میں سیاسی نسل کشی روکی جائے جبکہ پی ٹی آئی کی اپنی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ اظہر متین، حسنین شاہ، اجے للوانی اور وسیم عالم کی ہلاکتیں ان کے دور میں ہوئیں – اسد علی طور، مطیع اللہ جان، محسن بیگ، ابصار عالم تقی الحسن اور ظفر عباس پر ریاستی تشدد کیا گیا، اور حامد میر، طلعت حسین، نصرت جاوید، نصرت جاوید، نجم سیٹھی اور امبر رحیم شمشی جبری بندش کا شکار رھے، جبکہ نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز، حاقان عباسی، راناثناءاللہ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، میر شکیل، عامر میر، عمران شفاعت، حنیف عباسی، جاوید لطیف، عرفان صدیقی، احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو جیلوں میں ڈالا گیا، اور پی ٹی آئی دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف نیازی اور عارف علوی کی مجرمانہ خاموشی رہی – آج ان سے چوری کا حساب مانگا جا رہا تو انکو انسانی حقوق یاد آ رہے ہیں اور یہ دنیا کو پاکستان میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں – زلمے خلیل زاد کو تو شٹ اپ کال دے دی گئی ہے – قوم ان فرنگی بلوگڑوں کو جانتی ہے اور کسی صورت میں بھی اپنے اندرونی معاملات میں دخل اندازی برداشت نہیں کرے گی -اسد قیصر اور شیریں مزاری اپنی اوقات میں رہیں-قوم ہنودی یہودی ایجنٹوں کو پہچانتی ہے اور ایسے ملک دشمنوں سے نمٹنا بھی جانتی ہے-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*