وطن کی فکر کر ناداں

وطن کی فکر کر ناداں

ملکی حالات دگرگوں ہو گئے ہیں-معیشت سمبھل نہیں رہی ہے اور عمران خان غیر ملکی ایجنڈے کے تحت ملک میں سیاسی انارکی پھیلانے کا درپے ہے-مہنگائی کا زور ہے اور آئے دن جلسے جلوسوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پولیس کے ساتھ مار دھاڑ نے مزدور کے دو وقت کی روٹی کمانے کے مواقع محدود کر دئے ہیں-الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دئے ہیں جس سے ملک میں سیاسی افراتفری بڑھنے کا اندیشہ ہے- پی ٹی آئی اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لئے ملکی دفاعی اداروں کو متنازیہ بنا رہی ہے -مملکت خدادد پاکستان کے وجود کے لئے پا ک فوج ناگزیر ہے-اسی لیے فوج کا غیرسیاسی رہنا ضروری ہے- فوج کے سربراہ کو بھی غیرسیاسی رہنا چاہیے، اور یہی بات عمران خان کو شاید منظور نہیں ہے کہ فوج غیرسیاسی کیوں ہے-عمران خان 2018 کی طرح اسٹبلیشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتا ہے -مگر اب کی بار اس کی دال گلتی نظر نہیں آ رہی ہے اور یہ ملک دشمنوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے اور وطن دشمنی پر اتر آیا ہے-پولیس رینجرز پر پتھر اور پیڑول بم پھکوا رہا ہے اور ملکی دفاع پر مامور افواج پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر گندی اور تضحیک آمیز مہم چلا رہا ہے-اظہر مشوانی گرفتار ہو چکا ہے اور عمران خان کا انقلاب بے نقاب ہو گیا ہے-اب اسے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں مل رہا ہے-عوام نے اس ملک دشمن ٹولے کے سارے منصوبے خاک میں ملا دئے ہیں اور ہنود یہود کی سازش ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے -اللہ نے میر جعفر صادق کی اولادوں کے لئے لعنت لکھ دی ہے-ملکی عدلیہ پر عوام کا اعتماد اٹھ گیا ہے-ہم خیال ججز اپنے اقلیتی فیصلوں کو اکثریتی فیصلے بنا کر انصاف کا گلہ گھوٹ رہے ہیں اور عوام کا اعتماد کھو رہے ہیں-25 مارچ کو اقبال پارک میں عمران خان نے اپنے فلاپ جلسہ میں جو ملکی ترقی کے لئے جو دس نکات کا اعلان کیا ہے ان کا سرہے نہ پیر-اگر عمران خان اور اس کے عقل سے پیدل بلونگڑوں میں کوئی ویزن ہوتا تو اپنے پونے چار سالہ دور حکومت میں ملک کو معاشی دلدل سے نکال چکے ہوتے-پی ٹی آئی کے پاس نہ تو کوئی معاشی پروگرام ہے اور نہ ہی انتظامی صلاحیتوں کے حامل منتظم-اسد عمر ، حماد اظہر ، فواد چوہدری اور مراد سعید ملا کر ایک بھان متی کا کنبہ ہے-بھان مَتِی نے کُنْبَہ جوڑا، کَہِیں کی اِین٘ٹ کَہِیں کا روڑا-اللہ میرے ملک کو جاہلوں اور ملک دشمنوں کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ رکھے-
وطن کی فکر کر ناداں مصیبت آنے والی ہے
تری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں

الطاف چودھری
28.03.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*