
الٹی ہو گئی سب تدبیریں-عمران خان اور پی ٹی آئی شکنچے میں
سب تدبیریں الٹی ہو گئی ہیں اور شہباز حکومت نے عمران خان کو شکنچے میں جکڑ لیا ہے-پنجاب میں الیکشن اگلے سال بھی ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں-حالات عمران خان کے موافق نہیں ہیں-ساری پاپولیرٹی دھری کی دھری رہ گئ ہے – گرفتاری اور نا اہلی کے لالے پڑ گئے ہیں-حکومت عوام کو یہ تاثر دینے میں کامیاب ہو گئی ہے کہ عطا بندیال اور اس کی عدالت بائسڈ ہے اور یہ ہر فیصلہ حکومت کے خلاف کرتی ہے اور عمران خان کو ریلیف دیتی ہے-یہی وجہ ہے کہ 22 مارچ کو الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے کے نوٹس کے بعد چیف جسٹس صاحب ہنوز چپ سادھے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی بھی رونے کرلانے کے سوا کچھ کر نہیں پائی ہے-فواد چوہدری ، اسد عمر ، حماد اظہر کی چیخوں میں بے بسی دکھائی دے رہی ہے-صدر پاکستان جناب عارف علوی کے وزیر اعظم کے نام مراسلے کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے صدر کو “شٹ اپ ” کال دی ہے اور محترم صدر صاحب کو اپنی “اوقات ” میں رہنے کا مشورہ دیا ہے-آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کردار کشی کی مہم پی ٹی آئی کو مہنگی پڑ گئی ہے اور سارے ملک میں تحریک کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی ہے-14 مارچ کو زمان پارک لاہور اور 18 مارچ جوڈیشنل کیمپلیکس اسلام آباد میں طاقت کا مظاہرہ عمران خان کے گلے پڑ گیا ہے اور پی ٹی آئی کو ایک دہشتگرد جماعت اور عمران خان کو نا اہل کروانے کی حکومتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہیں-18 مارچ کو پولیس نے سرچ وارنٹ کے ذریعے عمران خان کے گھر زمان پارک سے 3 SMG،7 کلاشنکوف اور 340 گولیاں برآمد کی ہیں – اس برآمدگی سے ظاہر ہوا کہ زمان پارک میں پائے جانے والا تمام اسلحہ غیر قانونی تھا-توشہ خانہ کیس ، فارن فنڈنگ کیس اور سیٹا وائٹ کیس میں عمران خان اگر بچ بھی جاتےہیں تو دہشتگردی کے کیسوں میں دھر لئے جائینگے-تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفی دینے کے بعد پنجاب اور پختونخواہ کی اسمبلیاں توڑ کر غلطی کی ہے -اس کا فائدہ شہباز حکومت کو ہوا ہے اگرچہ مہنگائی کو قابو کرنے میں وہ ہر چند ناکام رہی ہے-(جاری ہے)
الطاف چودھری
24.03.3023
Leave a Reply