آئی ایم ایف

جب تک پاکستان بین الاقوامی مالیاتی آئی ایم ایف سے فنڈز حاصل نہیں کر لیتا اسے اپنے قرضوں کی ادائیگی کو رول اوور کروانے کی ضرورت ہوگی -ایک امریکہ بنک کے مطابق واشنگٹن میں سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مالیاتی ایجنسی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بہت قریب ہے-لیکن بینک آف امریکہ کی ٹیم جس نے رپورٹ تیار کی نے یہ بھی کہا کہ چین جو پاکستان کا ایک قریبی اتحادی ہے وہ اپنے قریبی تعلقات کی وجہ سے پاکستان کی مدد کر سکتا ہے-بینک کے ماہرین کی ٹیم، جس میں ماہر اقتصادیات کیتھلین اوہ بھی شامل ہیںنے لکھاہے کہ “پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے چین مددگار ثابت ہو گا- کیونکہ یہ سب سے بڑا قرض دہندہ ہے اور یہ اپنے دیرینہ اتحادی کو ضرور مدد فراہم کرے گا۔”بلومبرگ نے سوموار کو بینک کے حوالے سے کہا ہے کہ نے ماہر معاشیات کیتھلین اوہ نے کہا ہے کہ “جب تک ادائیگی جلد نہیں ہو جاتی، پاکستان کی حالت دگرگوں رہے گی-”
اس نے نشاندہی کی ہے کہ ہفتوں کی بات چیت کے بعد بھی یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ “کیا اور کب پاکستان آئی ایم ایف سے اگلی قسط وصول کر سکتا ہے-“ڈان کی خبر کے مطابق، پاکستان نے اپنے رکے ہوئے آئی ایم ایف کے 7 بلین ڈالر کے قرض پروگرام سے فنڈز کو جاری کروانے کے لیے ٹیکسوں میں اضافہ، توانائی کی بلند قیمتوں اور شرح سود کو 25 سالوں میں بلند ترین سطح تک بڑھانے سمیت متعدد پالیسی اقدامات نافذ کیے ہیں- گزشتہ ہفتے، سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ اگلے چند دنوں میں معاہدے کا امکان ہے، حالانکہ پاکستان ماضی میں اس طرح کی کئی ٹائم لائنز دیتا رہا ہے -گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پاکستان کو جون تک تقریباً 3 بلین ڈالر کا قرضہ ادا کرنے کی ضرورت ہے، جب کہ 4 بلین ڈالر کی واپسی متوقع ہے-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*