لواطت

معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو گیا ہے-قوم جنسی جنون میں مبتلا ہے اور لوگوں کو دین و دنیا کا پاس نہیں ہے-بیہودگی ہے اور زنا عام ہو گیا ہے اور جنسی جرائم بڑھ گئے ہیں-ہر روز میڈیا میں بھائی لوگوں کی کیسٹ ریلیز ہو رہی ہے اور قوم زنا اور لواطت کے چٹخارے لے رہی ہے-معیشت ڈوب گئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر چھ ارب رہ گئے ہیں -سٹیٹ بنک کے پاس خام مال خریدنے کے پیسے بھی نہیں ہیں اور ملکی اثاثے اونے پونے داموں فروخت کرنے تک کی نوبت آ گئی ہے-جرنیل شتر بے مہار ہو گئے ہیں اور ججز من مانیاں کر رہے ہیں-بڑے بڑے طرہ دار نوابوں اور جاگیرداروں کی ظاہری عظمت و وجاہت مٹی میں مل گئی ہے اور غیرت و حمیت کی کوئی چیز باقی نہیں رہی ہے-اللہ سے رجوع کرو اور استغفار کرو-جس قوم میں زنا عام ہو جائے اورلواطت جیسی بد فعلیاں گھر کر جائیں تو اللہ اس قوم کو تباہ کر دیتا ہے- کیا تم قوم لوط کے انجام کو بھول گئے ہو-وَكَمْ مِّنْ قَرْيَةٍ اَهْلَكْنَاهَا فَجَآءَهَا بَاْسُنَا بَيَاتًا اَوْ هُـمْ قَـآئِلُوْنَ -اور کتنی بستیاں ہم نے ہلاک کر دی ہیں جن پر ہمارا عذاب رات کو آیا، یا ایسی حالت میں کہ دوپہر کو سونے والے تھے-(سورہ الاعراف آیت 4)

الطاف چودھری
21.12.2022

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*