
نام محمدﷺ
نام محمدﷺ ایک تحریک ہے- اس کرہ ارض پر بسنے والے ہر رنگ ونسل کے انسانوں کے درمیان مساوات کی تحریک-ظالم کو ظلم سے روکنے اور مظلوم کے حقوق کی جدوجہد کی تحریک-دنیا کے طول و عرض میں بسنے والے مسلمانوں میں اگر کوئی نام مشترک ہے تو نام محمدﷺ ہے-محمدﷺ کا نام مبارک لب پر آتے ہی لب آپس میں مل جاتے ہیں اور آنکھیں تعظیم سے جھک جاتی ہیں-محمدﷺ یتیموں کے والی اور غریبوں کے ماوا ہیں- اللہ جل جلالہ نے آپ ﷺ کو اس دنیا میں رحمت بنا کر بھیجا اور فرمایا : وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ -آپﷺ اس دنیا میں سلسلہ نبوت کی آخری کڑی ہیں -آپﷺ کے بعد کوئی نبی رسول ظلی بروزی معنوں میں بھی نازل نہیں ہو گا-آپﷺ ختم النبین ہیں- ما کانَ مُحَمَّدٌ اَبا اَحَدٍ مِنْ رِجالِکُمْ وَ لکِنْ رَسُولَ الله وَ خاتَمَ النَّبِیِّینَ وَ کانَ الله بِکُلِّ شَیْءٍ عَلیماً-
محمدﷺ نام ہے عدل و انصاف کا- کیا دنیا میں ایسی مثال مل سکتی ہے کہ ایک قرض خواہ جس کے قرض کی قیمت چند سکوں کے سوا کچھ بھی نہیں تھی آپ ﷺ کے گلہ مبارک میں کپڑا ڈال کر اس زور سے کھینچتا ہے کہ آپﷺ کا چہرہ مبارک سرخ ہو جاتا ہے اور جب حضرت عمر رضی اللہ تعالی مدد کے لئے آتے ہیں تو آپﷺ فرماتے ہیں اے عمر اس کی کھجوروں کا دو چند میرے لئے ادا کر دو- ایک وہ جو اسکا اصل قرضہ ہے اور دوسرے وہ جو قرضخواہ کی انجش کا باعث بنے- آپ ﷺ نے فرمایا اے مسمانوں میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جاتا ہوں – ایک کتاب اللہ اور دوسری میری سنت -ان پر عمل کرتے رہنا تا کہ تم گمراہ نہ ہو جاؤ – وَٱعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ ٱللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُواْ ۚ وَٱذْكُرُواْ نِعْمَتَ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَآءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِۦٓ إِخْوَٰنًا وَكُنتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍۢ مِّنَ ٱلنَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنْهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمْ ءَايَٰتِهِۦ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ – نام محمد ﷺ دنیا میں امن کا پیغام ہے اور مسلمانان دنیا و جہاں کے لئے ان کی مصائب و آلا م کا مداوا ہے-
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
الطاف چودھری
Leave a Reply