ملکی معیشت کا سارا بیڑا غرق عمران خان کے پونے چار سالہ دور حکومت میں ہوا ہے-

ملکی معیشت کا سارا بیڑا غرق عمران خان کے پونے چار سالہ دور حکومت میں ہوا ہے-ایک ایجنڈے کے تحت ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر اپاہج بنایا گیا ہے-ہر روز بے تکے جلسے جلوس اور 2011 سے رٹی ہوئی ایک ہی تقریر -زرداری شریف چور-ہر روز گھیراؤ جلاؤ کے سلوگن-مرنے مارنے کے نعرے-اسلام آباد 2011 سے شر پسندوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور اس کے باسی پچھلے ایک عشرے سے کونے کھدروں میں خوف سے دبکے بیٹھے ہیں-پتہ نہیں کب پشاور یا لاہور سے اغیار کا لشکر جرار آئے جائے اور ڈی چوک پر قبضہ کرکے شہر میں کاروبار زندگی مفلوج کر دے اور شہریوں کی زندگی اجیرن کر دے-کسی کی جان مال محفوظ نہیں ہے- ملک کو جنڈوں خانہ بنا دیا گیا ہے نہ کسی جج کی کوئی عزت رہی ہے اور نہ ہی جرنیل کی-محب وطن سرکاری افسروں پر بھونکنا معمول بن گیا ہے-صحافی ڈر کے مارے چپ ہیں اور وطن پر لگنے والے ہر نشتر کو ٹھٹھا مذاق کا رنگ دے دیتے ہیں-خواتین صحافیوں کو ملعون کیا جاتا اور ان پر گندے فقرے کسے جاتے ہیں-اور تو اور وطن پر جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی لاشوں کے لتے لئے جاتے ہیں- نئے الیکشن کی رٹ لگا رکھی ہے اور الیکشن جیت کر اسمبلیوں میں کوئی جاتا نہیں ہے-استعفے دینے والے پھر الیکشن لڑتے ہیں اور منتخب ہو کر پھر استعفے دے دیتے ہیں-مطلب سارے نظام مملکت کو چوپٹ کرنا ہے تاکہ ملک کو دشمن کے ایجنڈے کے تحت ایک ناکام ریاست ثابت کیا جا سکے-ہمیں ملک دشمنوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے-اٹھو اور دشمن کی یلغار کو روکو اور اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دو-ورنہ بے موت مارے جاؤ گے -نہ ملک رہے گا اور نہ تم رہو گے-

الطاف چودھری
20.10.2022

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*