
کون کہتا ہے ہم نے ترقی نہیں کی ،ہم نے
75سال میں ایسے ترقی کی کہ کما ل کر دیا ،1947میں ایک ملک تھا ،ہم نے دوبنا دیئے، ہمارے پاس ایک قائداعظم تھا ،اب ہر جماعت کے پاس اپنا اپنا قائداعظم ،ہماری آبادی 4کروڑ تھی ،آج 24کروڑ ،پاکستان بنا ڈالر ساڑھے 3روپے کا ،آج 240 روپے کا ،ہماری پہلی کابینہ گورنر جنرل قائداعظم ،وزیراعظم لیاقت علی خان سمیت 11وزیروں پر مشتمل ( تب مغربی ،مشرقی پاکستان ایک تھا، مطلب آج کا بنگلہ دیش بھی پاکستان تھا) آج آدھے پاکستان کی کابینہ 70وزیروں ،مشیروں پر مشتمل ،پاکستان بنا ملک پر قرضہ صفر آج قرضہ 50 ہزار ارب سے زیادہ، پاکستان بننے کے11سال بعد ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے ،آج 22ویں مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس پہنچے ہوئے ۔پاکستان بنا ہم صرف پاکستانی تھے ، آج ہم سندھی ، پنجابی، بلوچی ،پٹھان اور نجانے کیا کیا، آسان لفظوں میں 1947میں ایک قوم کو ملک کی تلاش تھی آج ایک ملک کو قوم کی تلاش، کبھی ہماری عدلیہ دنیا میں 20ویں نمبر پر تھی آج 140ملکوں میں 128 ویں نمبر پر، کبھی ہمارا پاسپورٹ 30 ویں نمبر پر تھا، آج چوتھے نمبر پر، یہ علیحدہ بات نیچے سے چوتھے نمبر ، کبھی ہم جرمنی کو قرضہ دیتے تھے، سعودی عرب کی مشکل وقت میں مددکرتے تھے ، بینکاری میں چین کو مشورے دیتے تھے، عرب ممالک صلاح مشورے کیلئے ہمارے پاس آتے تھے، اسلامی ممالک کے سربراہ بادشاہی مسجد لاہور میں بیٹھے ملتے تھے، آج ہماری شہرت کے یوں ڈنکے بج رہے کہ ہمارا حکمراںکسی دوست ملک کو فون کرلے تو بقول وزیراعظم شہباز شریف وہ دوست یہ سوچ کر فوراً چوکنا ہوجاتا ہے کہ ایہہ فیر کچھ منگے گا(یہ پھر کچھ مانگے گا)۔”
Copied..Jang
Leave a Reply