
اسلام آباد (نمائندہ جنگ)جرمنی نے پاکستان کو 13 ملین یورو امداد کا وعدہ کیا ہے ،جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی وزیر سوینجا شولز نے وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن سے فون پربات چیت کرتے ہوئے متاثرین سیلاب کیلئے امداد کا وعدہ کیا، شیری رحمن نے جرمن وزیر کو بتایا کہ ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، اس سال مونسٹر مون سون کے نتیجے میں جتنی بارشیں ہوئی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، 33 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہیں جبکہ ریلیف اور ریسکیو کی فراہمی خود ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے، گرین ہائوس گیسز کے کل اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم شراکت کے باوجود، پاکستان اخراج کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے
Leave a Reply