
23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور سات سال کے قلیل عرصہ میں ہندویوں اور انگریزوں کی ریشہ دوانیوں کے باوجود مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آ گئی جو اس بات کی غماض ہے کہ جس قوم کے ارادے پختہ ہوں اور اللہ پر ایمان ہو اس کے عزم کے آگے پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جاتے ہیں اور دریا تو دریا سمندر بھی اس کا راستہ چھوڑ دتے ہیں-
پاکستان زمین کا ایک ٹکرا ہی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے- اللہ کی زمین پر اللہ کی حاکمیت کے قیام کی تحریک- پاکستان کا مطلب کیا لا ا لہ اللہ اور یہی نظریہ پاکستان ہے- اللہ کی زمین پر اللہ کے بندوں کا اللہ کے احکامات کے تابع ہوتے ہوۓ اللہ کی دی ہوئی زندگی بسر کرنا- اب اگر کوئی نظریہ پاکستان کی کوئی اور تعبیر کرتا ہے تو خیانت کرتا ہے-
الطاف چودھری
www.thepakistannews.net
Leave a Reply