عمران خان شتر بے مہار ہے اور untouchable ہے-

عمران خان شتر بے مہار ہے اور untouchable ہے-

عمران خان شتر بے مہار ہے-وہ جو چاہے کہہ سکتا ہے اور جو چاہے کر سکتا ہے اور اس کا کوئی بال بانکا نہیں کر سکتا-وہ فوج کو لعن طعن کرتا ہے-پولیس اور جوڈیشنری کو دھمکیاں اور اپنے مخالفین کو دل کھول کر گالیاں دیتا ہے اور اس ملک میں اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا- اس نے 2014 میں پی ٹی وی پر حملہ کیا تھا-پارلیمنٹ اور پرائم منسڑ ہاؤس کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی پولیس افسروں اور سرکاری اہل کاروں کی ایسی تیسی کی تھی مگر اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکا تھا اور وہ 2018 میں ملک کا وزیراعظم بن گیا تھا اور پونے چار سال تک ملک کا سیاسی معاشی اور سفارتی سطح پر بیڑہ غرق کرنے کے بعد اب وہ پھرفوج کو گالیاں شہدا ئے لسبیلا کی بے حرمتی سرکاری اداروں کی مٹی پلیت کر رہا ہے اور دندناتا پھر رہا ہے مگر حکومت اس کا کچھ نہیں کر پا رہی ہے-عمران خان نے ملک کے خلاف ہر قابل احتراز اور قابل گرفت بات کی ہے جو
جرم ہے-شاید یہ کسی دن نعوذ باللہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی بھی بات کر دے یا ملک کا جھنڈا بھی جلا دے تو کوئی اسے گرفتار نہیں کر پائے گا-کیونکہ یہ عمران خان ہے اور یہ نا قابل گرفت ہے-عمران خان عمران خان ہے-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*