چور چور سب چور

وطن کی باتیں… جرمنی س
04 مئی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

چور چور سب چور

اس شہر میں سب چور-کوئی یہاں چھوٹا چور ہے اور کوئی بڑا چور-یہاں امیر شہر چور اور جج جرنیل جاگیردار اور کوتوال شہر بھی چور-

اس شہر میں سب چور- یہاں سر پنچ چور اور چوکیدار بھی چور-یہاں صوفی سنت سنکھ سنیاسی سب چور- جبہ و دستار چور اور ہر مسجد کا امام بھی چور-

اس شہر میں سب چور-کوئی یہاں خزانے کا چور اور کوئی آنے کا چور کوئی ارمانوں کا چور اور کوئی عزت و حرمت کا چور-

یہاں ہر ایرا غیرا نتھو خیرا چور-گاؤں کا مکھیا چور اور گنگو تیلی بھی چور-

چوروں کی اس بستی میں ہم سب چور چور-

چور چور یہاں سب چور ہی چور

الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*