دس ارب روپۓ کا دلال

وطن کی باتیں… جرمنی س
03 مئی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

دس ارب روپۓ کا دلال

عمران خان اس شخص کا نام بتانے سے ابھی تک گریزاں ہیں جس کے ذریعے شریف خاندان نے انھیں پاناما کیس میں اپنا منہ بند رکھنے کے لۓ دس ارب روپۓ کی پیشکش کی تھی۔ عمران خان کو خدشہ ہے کہ اسکا نام ظاہر کرنے کی صورت میں شریف خاندان اسے اپنے انتقام کا نشانہ بناۓ گا اور اسے تباہ و برباد کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا-

اصل بات یہ ہے کہ اگر یہ بات عمران خان نے خود نہیں گڑھی ہے اور کسی ایسے شخص کا وجود ہے تو یہ شخص کوئی راز نہی ہے- شریفوں کو بھی اس کا پتہ ہے کہ وہ کون ہے- عمران خان اسکا نام بتاۓ یا نا بتاۓ اور آکر شریف چاہیں تو وہ شخص ضرور ان کے عتاب کا نشانہ بنے گا-

افسوس ہے کہ یہ سارے سیاست دان ملکر ملک کو لوٹ رہے ہیں اور عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں- عمران خان نام نہیں بتا رہا اور شہباز شریف نام کو ظاہر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں- حالانکہ دونوں کو اس کے نام کا پتہ ہے-
اصل میں یہاں چوروں نے ایکا کیا ہوا ہے اور یہ تینوں ہی مجرم ہیں- اسکا واحد حل چیف جسٹس جناب ثاقب نثار کا سوموٹو نوٹس ہے- انھیں خود اس بات کی تحقیق کروائی چاہیے کہ ایسی کوئی پیشکش شریف خاندان نے کی ہے یا نہیں اور کس شخص کے ذریعے کی ہے-اگر انہوں نے کی ہے تو نواز شریف نا اہل ہو جائینگے بصورت دیگر عمران خان کی سیاست ختم ہو جاۓ گی- عدالت اس دلال کو بذریعہ اخباری نوٹس عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر سکتی ہے- ویسے بھی ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو سارے معاملات کا پتہ ہو گا وہ تو اڑتی چڑیا کے پر گننے کی بھی مہارت رکھتے ہیں-

الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*