وطن کی باتیں….جرمنی سے
03 مئی 2016
وزیر اعظم کا دورہ بنوں
بنوں میں میاں نواز شریف کی آمد پر سٹی ناظم نے سکول اور کالجز میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور یہ بات تحریک انصاف کو انگاروں پر لوٹنے کا باعث بن رہی ہے اور عمران خان اس پر سیخ پا ہو رہے ہیں- میاں نواز شریف کا خطاب بنوں میں جارحانہ تھا اور انھوں نے عمران خان پر ذاتی حملے کئے ہیں-
جلسے میں مولانا فضل الرحمن بھی موجود تھے اور جمعیت علماء اسلام کے پختونخواہ کے سابق وزیر اعلی جناب اکرم درانی بھی موجود تھے جنکا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم حکم دیں تو پی ٹی آئی کی لولی لنگڑی حکومت کو فارغ کیا جا سکتا ہے- انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو ان کے قائد سے گستاخی کرے گا اس کے ہاتھ پاؤں توڑ دۓ جائیں گے-مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی والوں سے پشاورکے چوہے تو مرتے نہیں ہیں اور یہ پنجاب کے شیر کو مارنے کی باتیں کر رہے ہیں- اس سے ایک دن پہلے مولانا صاحب سوات کے جلسہ عام میں عمران خان کو یہودی ایجنٹ قرار دے چکے ہیں اور اسے صوبے کے لۓ تباہی قرار دیتے ہیں-
بنوں جلسے پر تبصرہ کرتے ہوۓ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو جانا نہیں بلکہ بھیجا جاۓ گا انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ڈوبتا ہوا شخص تنکوں کے سہارے ڈونڈھ رہا ہے-
عمران خان کو بنوں میں ایک دن کی تعطیل پر اعتراض ہے مگر تین ماہ کے دھرنے پر کوئی اعتراض نہیں جب ساری صوبائی حکومت اسلام آباد میں ناچ گانے میں مصروف رہی اور سارے علاقے کے سکول کالج تو کیا سارا نظام حکومت ہی مفلوج رہا-
ادھر وزیر اعظم کے استعفی کے سوال پر اپوزیشن متفق نہی ہو رہی اور ٹرم آف ریفرنس کی بات بھی اڑی ہوئی ہے- اور اس وقت تک وہ ایک مشترکہ ٹی او آر پر راضی نہیں ہو پا رہی-
اس وقت اپوزیشن کی نو جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں چوہدری اعتزاز کی رہائش گاہ پر ہو رہا ہے کیا آج یہ کسی ایک لحہ عمل پر متفق ہو سکیں گی؟
الطاف چوہدری
Leave a Reply