
بجٹ 2023: صنعتکار و معاشی تجزیہ کاروں کا ردعمل
ویب ڈیسک June 11, 2022
چیئرمین آباد محسن شیخانی نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت کی بہتری پر کوئی بات نہیں کی گئی -چیئرمین آباد محسن شیخانی نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت کی بہتری پر کوئی بات نہیں کی گئی -معروف صنعت کار عارف حبیب نے جیو نیوز کی خصوصی بجٹ نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ وقت کی ضرورت کے مطابق رکھا گیا، امید ہے صنعتوں کے لیے زیرو لوڈشیڈنگ کے اعلان پر عمل درآمد نظر آئے گا۔نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا کہ یہ سخت نہیں، سہولت دینے والا بجٹ ہے، درآمدات کم کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ابتدائی تاثر یہ ہے کہ چیزوں کو متوازن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، بجٹ میں کئی مثبت چیزیں دیکھی گئی ہیں۔
معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا کہ خدمات کے شعبے میں سبسڈی فراہم کرنی چاہیے تھی جبکہ فرحان بخاری نے کہا کہچھوٹےشہروںمیں لوکل کارٹلز قیمتیں بڑھاتے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین آباد محسن شیخانی نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تعمیراتی صنعت کی بہتری پر کوئی بات نہیں کی گئی۔
Copied…
Leave a Reply