انسانی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں-کبھی خوشی کبھی غم-کبھی کامیابی اور کبھی ناکامی-کبھی خوشحالی اور کبھی بدحالی-کبھی عیش وعشرت اور کبھی بھوک ننگ افلاس-اللہ تعالی اپنے بندوں کو آزمائش میں ڈال کر آزماتا ہے-اگر آپ اپنے کسی مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو آپ کو ہمت نہیں ہارنی چاہئے-دوبارہ کوشش کریں-انسان کی سب سے بڑی غلطی ہار ماننا ہوتا ہے-تگ و دو میں جتے رہو-ہر ناکامی میں کامیابی چھپی ہوتی ہے-اللہ تعالی آپ کو دیکھ رہا ہے-وہ دلوں کے راز جانتا ہے-خلوص دل سے کوشش جاری رکھیں-اللہ تعالی اپنے بندوں کی یقینا مدد کرتا ہے -وہ آپ کے نیک مقصد میں ضرور مددگار ہو گا-
الطاف چودھری
05.05.2022
Leave a Reply