کن فیکون

زندگی کی بھول بھلیوں میں ہر کوئی پھنسا ہوا
ہے-افرتفری ہے اور بے یقینی کی کیفیت ہے لوگ ایک دوسرے سے مشورہ کرتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں-کسی کو کسی پر اعتماد نہیں ہے-سچ تو یہ ہے کہ ہر کوئی اپنی زندگی میں اسقدر مگن ہے کہ اس کے پاس دوسروں کے لیے بہت کم یا بالکل ہی وقت نہیں ہے-آپ اپنے آپ کو حوصلہ دینا سیکھیں اور اللہ تعالیٰ سے راہنمائی کے طلبگار رہیں – اللہ تعالی بے یارو مدد گار لوگوں کا مددگار ہے- وہ بے سہاروں کا سہارا ہے اور بے وسیلوں کا وسیلہ ہے- وہ ہر چیز پر قادر ہے اور جب وہ کچھ کرنا چاہتا ہے تو کہتا ہے ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے-کن فیکون (Be, and it is)

الطاف چودھری
08.05.2022

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*