
“شیر آیا شیر آیا” نواز شریف ضرور واپس آئےگا-
ملک میں فسطائیت ہے-سرکار گسٹاپو ہے اور اس کے کارندے کاپو-نواز شریف کو فسطائی ہتھکنڈوں سے اقتدار سے ہٹایا گیا تھا اور اس پر اربوں ڈالرز کی کرپشن کے الزامات تھوپے گئے تھے- کنگرو عدالتوں نے اسے مافیا کا گارڈ فادر لکھا تھا اور کہا گیا تھا کہ وہ دنیا کے پہلے دو تین امیر ترین آدمیوں میں سے ہے-لیکن آج صرف ساڑھے تین سال گزرنے کے بعد وہ لندن میں کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے-وہ پارک لین لندن کے ایک چھوٹے چھوٹے کمروں کے فلیٹ میں اپنے دونوں بیٹوں حسن حسین کے ساتھ رہتا ہے-کنبہ پڑا ہےاس لئے اسی بلڈنگ کا ایک اور فلیٹ بھی کرائے پر لیا ہوا ہے- جگہ کم ہے اس لئے مہمان آنے پر اہل خانہ گدے ڈال کرسوتے ہیں- نیب کی فائیلوں میں جو اس کے شاہی دستر خوانوں کے قصے ہیں وہ عمران سرکار کی گسٹاپو مشینری کا پراپیگنڈہ ہے-یہاں تو اربی گوشت بھی ہفتے دو ہفتے یا مہمان آنے پر پکتا ہے-عمران خان اور اس کے بلونگڑے غریب اور بیمار نواز شریف سے ڈرتے ہیں- اس لئے ہر روز “شیر آیا شیر آیا” کی گردان کرتے ہیں-نواز شریف کے احتساب میں تو کچھ نہیں ملا مگر وہ اس پر کئے ہوئے ظلموں کا بدلہ لینے ضرور آئے گا- اگر وہ خود نہ بھی آیا تو کسی نہ کسی صورت میں وہ ضرور آئے گا-کیونکہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جہاں فرعون ہوتا ہے وہاں خدا موسی ضرور بھیجتا ہے-
الطاف چودھری
16.01.2022
Leave a Reply