عمران خان قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ایف آئی اے میں کیس کا اندراج چاہتے تھے: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن

عمران خان قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ایف آئی اے میں کیس کا اندراج چاہتے تھے: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن

سابق ڈی جی ایف آئی آر بشیر میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انہیں بلا کر جسٹس قاضی فائز عیسی پر کیس بنانے کے لئے کہا تھا- اس وقت شہزاد اکبر اور اعظم خان اور اشفاق احمد بھی ان کے ساتھ تھے-ان کے انکار پر فروغ نسیم انہیں قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے-وزیر اعظم نے انہیں مریم نواز شریف پر دہشت گردی کا کیس بنانے کا کہا -نواز شریف شہباز شریف حمزہ شریف خواجہ آصف احسن اقبال رانا ثناءاللہ اور دیگر نون لیگی اور پیپلز پارٹی کے راہنماؤں پر بھی جعلی کیس بنانے پر مسلسل دباؤ ڈالا جاتا رہا اور جب انھوں نے یہ سب کرنے سے انکار کر دیا تو عمران خان نے انھیں اس وقت عہدے سے ہٹا دیا جبکہ ان کی ریٹائرمنٹ میں دو چار ماہ ہی باقی تھے-بشیر میمن بطور احتجاج ریٹائرمنٹ سے پندرہ دن پہلے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے-جس سے انھیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا- ادھر اشفاق احمد ایسی کسی میٹنگ میں شرکت کی تردید کیے بغیر کہتے ہیں کہ انہیں ایسی کوئی میٹنگ یاد نہیں ہے شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے مئوقف دینے سے انکار کر دیا ہے- وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کبھی ڈی جی ایف آئی اے کو ایسی ہدایات جاری نہیں کرتا ہے-شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے بشیر میمن پر ہتک عزت کا دعوہ کر دیا ہے-اب دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے اگر میمن صاحب دروغ گوئی سے کام نہیں لے رہے ہیں تو تحریک انصاف کا احتساب انتقام نظر آتا ہے-ہمارے خیال میں چیف جسٹس کو اس کا سوموٹو نوٹس لینا چاہئے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو-

الطاف چودھری
28.04.2021

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*