
تحریک انصاف گھتم گھتا -عمران سرکار گرنے کے قریب-
آج وزیر اعظم عمران خان کی جہانگیر ترین گروپ کے تیس سے زیادہ اسمبلی ممبران سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی -عمران خان کا جہانگیر ترین گروپ سے ملنے کا فیصلہ سراسر غلط تھا-اس میں عمران سرکار کی سبکی کا پہلو نظر آتا ہے-لگتا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ عمران خان پر پریشر بڑ ھانے میں ناکام رہا ہے-ملاقات تو عمران خان سے ہوئی مگر افطاری ترین کے گھر پر ہوئی-کہا جا رہا ہے کہ خان صاحب فیصل آباد کے راجہ ریاض کو طنزیہ انداز سے مخاطب کرتے رہے اور ان کی جوش خطابت کی تعریف کرتے رہے-آج تحریک انصاف دو حصوں میں بٹ گئی ہے-تحریک انصاف عمران خان اور تحریک انصاف جہانگیر ترین – عمران سرکار خطرے میں ہے لیکن عمران خان کے اعتماد سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ ہر قسم کے حالات کے لئے تیار ہے-اگر پنجاب اور مرکز میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جا سکتی ہے تو عمران خان بھی اسمبلیاں توڑ سکتا ہے-آخری فیصلہ ایمپائر کے ہاتھ میں ہے-جو کرے اس کا حسن کرشمہ ساز کرے-
الطاف چودھری
27.04.2021
Leave a Reply