غنڈہ راج اور تاجا حوالدار

غنڈہ راج اور تاجا حوالدار

ملکی سیاسی پارٹیاں سیاسی نہیں ذاتی (فینز کلب ) ہیں -نواز لیگ زرداری لیگ اور نیازی لیگ -ہر پارٹی کا ایک میڈیا سیل ہوتا ہے جسے گالی گلوچ برگیڈ کہتے ہیں-ظہری طور پر کسی پارٹی کا کوئی مسلح گروہ نہیں ہے-مگر ہر پارٹی کا ایک غنڈہ سیل ہے-جس میں تنخواہ دار غنڈے پالے جاتے ہیں -جتنا بڑا کسی پارٹی کا میڈیا یا غنڈہ سیل ہوتا ہے اتنی ہی اس پارٹی کی معاشرے میں جے جے کار ہوتی ہے-سارے غنڈے مل کر غنڈی سرکار بناتے ہیں اور شریفوں غریبوں کا استحصال کرتے ہیں-یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں دن بدن شریف شرفا بھوک افلاس سے مرتے جا رہے ہیں اور غنڈے سوروں کی طرح بڑھتے جا رہے ہیں-سوچتا ہوں جب سارے غریب مر جائینگے تو یہ امیر وں کے غنڈے کس پر دھونس جمائیں گے اور یہ شریف زرداری اور نیازی کس پر حکومت کرینگے-

الطاف چودھری
26.04.2021

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*