
اے میرے ملک کے غریبوں ڈرتے رہو مرتے رہو-
تحریک لبیک یا رسول اللہ غریبوں کی لڑائی لڑ رہی ہے-اس کا کل آثاثہ لاہور میں ایک مسجد رحمت اللعالمین ہے-تحریک لبیک کے نام پر پورے ملک میں کوئی مدرسہ بھی نہیں ہے-خادم حسین رضوی نے ساری عمر ایک کرائے کے مکان میں گزاری-لبیک نے 2018 کے الیکشن میں 26 لاکھ ووٹ لئے تھےاور اس طرح یہ ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے-ملک کی مورثی بددیانت اور فرنگیوں کی کاسہ لیس قیادت اس غریب انقلاب سے خوف زدہ ہے اور اسے جلد سیاسی منظر سے غائب کر دینا چاہتی ہے-اس میں نون لیگ پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ سب کا ایکا ہے-اس لئے اگلے الیکشن 2023 سے پہلے پہلے یہ ساری طاغوتی طاقتیں اس غریب پارٹی کو ختم کرنے کی درپے ہیں- کیونکہ یہ ملک قائد اعظم نے صرف نواز شریف زرداری عمران خان اور جرنیلوں کے لئے بنایا تھا-غریب امیروں کو ووٹ دینے کے لئے ہوتا ہے ووٹ لینے کے لئے نہیں ہوتا ہے-اگر کوئی غریب ووٹ لینے کی کوشش کرتا ہے تو اسے گولی ملتی ہے- اے میرے ملک کے غریبوں ڈرتے رہو مرتے رہو-
الطاف چودھری
21.04.2021
Leave a Reply