
جنرل بوجوہ غصے میں-نکمے وزرا کو جھاڑ پلا دی-ویلیاں نہ کھاؤ – کچھ کام وام بھی کرو نکمو-
باوثوق ذرائع کے مطابق جنرل باجوہ نے تحریک انصاف والوں کو بلا کر اُنہیں ٹھیک ٹھاک ڈانٹ پلائی ہے اور کہا ہے کہ اب بہت ہو گیا ہے-اب ھڈ حرامی چھوڑ دو اور ویلے روٹیاں کھانے کی بجائے کچھ کام وام کرو- جنرل صاحب کا کہنا تھا کہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی عوامی اشتعال کا باعث بن رہی ہے۔ چنانچہ ایسی حکومت عوام پر مسلط کرنے پر اسٹبلشمنٹ کی ساکھ کو شدید زک پہنچ رہی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ کو تبدیل کرنے کا بھی تذکرہ ہوا ہے اور انہوں نے سرزنش کرتے ہوئے باصلاحیت اور قابل اعتماد ٹیم بنانے کا حکم دیا ہے-یہی وجہ ہے کہ ندیم بابر اور حفیظ شیخ کو عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے- کچھ مزید کانٹ چھانٹ بھی ہونے والی ہے- تاہم یملے خان کے اپنی ٹیم کے چناؤ کا ماضی کا ریکارڈ دیکھیں تو کابینہ کے بہتر معیار یا اچھی کارکردگی کی توقع کرنی فضول ہے-اب دیکھیں جنرل باجوہ دوبارہ کب کان پکڑواتے ہیں-لگتا ہے کہ اس نکمی سرکار کا بوریا بستر گول ہونے کو ہے-
الطاف چودھری
02.04.2021
Leave a Reply