
’’تازہ خبر آئی ہے،مودی عمران کا بھائی ہے‘‘۔
ہم بھارت دشمنی کا منجن بیچنے میں مصروف تھے ، نوازشریف پر تبریٰ کرتے ہوئے اسے غدار اور مودی کا یار ثابت کرنے میں لگے ہوئے تھے، جندال سے اس کے یارانوں کا کھوج لگانے میں مصروف تھے ،شریف خاندان کی بھارت میں لگائی ہوئی اسٹیل مل کی تفصیلات جمع کر رہے تھے، ان بھارتی جاسوسوں کی فہرست ڈھونڈ رہے تھے جنہیں نوازشریف کے دور میں بغیر ویزے کے پاکستان آنے اور وہ شریف خاندان کے کارخانوں میں کام کر رہے تھے،سابق وزیراعظم کو اس بات پرکوس رہے تھے کہ اس نے کلبھوشن کا نام کیوں نہیں لیا، نریندر مودی کو ہٹلر ،فاشسٹ ،قاتل اور نجانے کیا کچھ قرار دے رہے تھےمگر اس دوران کسی نے کان میں سرگوشی کی کہ ’’تازہ خبر آئی ہے،مودی عمران کا بھائی ہے‘‘۔
CopiEd
Leave a Reply