نون لیگ کے فوج سے راطے-محمد زبیر عمر کی فوج قیادت سے خفیہ ملاقاتیں

نہ تو زبیر عمر نواز شریف کا وفادار ہے اور نہ ہی اسد عمر عمران خان کا ہمدرد ہے- ان دونوں کی قابلیت یہ ہے کہ یہ دونوں ایک فوجی جرنیل کے بیٹے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں-نواز شریف نے زبیر عمر کو فوج کے دباؤ میں ہی سندھ کا گورنر لگایا تھا- اگر یہ نواز شریف کا وفادار ہوتا تو یہ بغیر پوچھے جنرل باجوہ سے ملاقات نہ کرتا-نواز شریف کے بیانئے” ووٹ کو عزت دو” کو اس سے گزد پہنچی ہے-اس سے عوام میں یہ تاثر گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں- اگر فوج زبیر ملاقاتوں کی تفصیل باہر آتی ہے تو اپوزیشن میں پھوٹ پڑے گی اور مزید غلط فہمیاں پیدا ہونگی-شاید ان ملاقاتوں کا یہی مقصد تھا-نواز شریف کے لئے ضروری ہے کہ زبیر عمر کو فورا پارٹی سے نکال دے- ڈسنا سانپ کی فطرت ہے- آدمی سانپ کو جتنا بھی دودھ پلائے وہ کبھی متر نہیں ہوتا اور ڈستا ضرور ہے-جو چشم پوشی جنرل اختر کے بیٹے ہمایوں اختر نے نواز شریف کے ساتھ کی تھی وہی جنرل عمر کے بیٹے زبیر عمر نے کی ہے-نون لیگیوں اب ڈھول بجاؤ-چرخا تو جل گیا ہے-

الطاف چودھری
23.09.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*