لوٹ کے بدھو گھر کو گئے-عمران خان نے ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس کو فارغ کر دیا-بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے-

لوٹ کے بدھو گھر کو گئے-عمران خان نے ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس کو فارغ کر دیا-بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے-

‎عمران سرکار نے اپنے دو بدیشی مشیروں
‎ڈاکڑ ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس سے استعفی لے لیا ہے-خبر ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھارت سے ادویات کا خام مال درآمد کرنے میں سنگین بے ضابطیاں کی ہیں -جبکہ تانیہ ایدروس ڈیجیٹل پاکستان فائونڈیشن کی فنڈنگ پر حکومت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہیں-لیکن وہ اپنے مستعفی ہو نے کی وجہ اپنی دہری شہریت بتا رہی ہیں-ظفر مرزا نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ انہوں نے بطور معاون خصوصی اپنے عہدے سے استعفیٰ د یدیا ہے-حالانکہ ان سے استعفی لیا گیا ہے-بعین ہی تانیہ صاحبہ سے جب استعفی مانگا گیا تو انہوں نے انکار کیا-پھر ان کے خلاف وہی حربہ استعمال کیا گیا جو فردوس اعوان سے استعفی لیتے وقت استعمال کیا گیا تھا-اب ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی صحت کا چارج دیئے جانے کا امکان ہے-ظفر مرزا کے پاس امریکن شہریت ہے اور یہ عالمی آدارہ صحت میں ملازم تھے-تانیہ صاحبہ کینیڈین ہیں اور ان کے پاس پاکستان اور ملائشیا کی شہریت ہے-پچھلے دنوں سے نا صرف اپوزیشن کی طرف سے بلکہ حکومتی بنچوں کی طرف سے بھی عمران خان کے بدیشی وزیروں مشیروں کے خلاف کردار کشی کی ایک مذموم مہم چلائی گئی ہے اور یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ عمران خان کے غیر ممالک سے آئے ہوئے یہ سارے معاونین خصوصی نعوذ بااللہ ملک کے دشمن اور غدار ہیں-جو کہ ایک غلط تاثر ہے-حیقیقت یہ ہے کہ سب حضرات اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور یہ جذبہ حب الوطنی کے تحت ملک کی خدمت کرنے کےلئے یہاں آئے ہیں-زلفی بخاری ، شہباز گل ، ندیم بابر ، معید یوسف اور شہزاد قاسم سب اعلی تعلیم یافتہ اورسیلف میڈ لوگ ہیں-ان میں سے نہ تو کوئی راشی جج کا بیٹا ہے اور نہ ہی کوئی کسی حرام خور جرنیل کے گھرپیدا ہوا ہے-ہمارے خیال میں یہ پردیس میں کبھی عمران خان سے ملیں ہونگے اور انہوں نے خان صاحب کو کچھ متاثر کیا ہو گیا- حالانکہ آج سے کچھ عرصہ پہلے خود عمران خان کو گمان نہیں تھا کہ عمران خان کبھی اسلام آباد میں حکومت بنا پائینگے-اب کابینہ میں برا جمان وڈیروں ججوں جر نیلوں کے گماشتوں کو ان کا تھوبڑا پسند نہیں ہے اور انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے تا کہ یہ جہاں سے آئے ہیں وہی واپس پدھار جائیں کیونکہ اس ملک میں مشاورتیں وزارتیں صرف ججوں جرنیلوں اور وڈیروں اور ان کی حرام کی کمائی سے پلی ہوئی اولادوں کے لئے ہیں-مصیبت یہ ہے کہ عمران خان جو انہیں یہاں لایا تھا وہ بھی بےبس ہے یا ہر جائی ہے-کہایہ جا رہا ہے کہ عید کے بعد ان سب کو فارغ کر دیا جائے گا اور ان پر نیب کرپشن کے مقدمے بنائے گی-چوریاں تو انہیں ملی نہی ہیں اب جیل جاؤ اور غنڈوں درندوں جاہل تھانیداروں کی گندی گالیاں اور لتر چھتر کھاؤ اور گاؤ کہ
لائی بے قدراں نال یاری
بھائی اپنے اپنے بیگ باندھوں اور گھر آ جاؤ-یہ ملک آپ کے لئے نہیں ہے-یہ ملک بدمعاش ججوں جرنیلوں کا ہے- ہم تو خوامخواہ اس کے بنے پھرتے ہیں اور اس کی محبت میں دبلے ہو رہے ہیں-

الطاف چودھری
31.07.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*